The news is by your side.

Advertisement

کراچی کی صورتحال پر شاہد آفریدی پھٹ پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بارش کے بعد پیدا ہونے والی کراچی کی صورتحال پر پھٹ پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ کراچی کو کچراچی بنانےوالوں کےگریبان پرہاتھ کون ڈالےگا؟ کراچی کے حالات پراب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہوگی۔

انہوں نے لکھا کہ بجلی نہیں ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گلیاں پانی سے بھرگئی ہیں اورلوگ ڈوب رہے ہیں یہ سب دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی اپنے بچپن میں اس شہر کو ایسے ہی تباہ ہوتے دیکھا اور شرم آتی ہے کہ اب ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں