پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی کا تھرپارکر میں بچوں کے لیے اسپتال قائم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تھرپارکر: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ تھر سے مجھے بہت پیار ہے، تھرپارکر میں بچوں کے لیے اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھرپارکر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ تھر کی دکھی اور مشکل حالات دیکھ کر کام کرنے کا احساس ہوا، تھر اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن مل کر 250 بیڈ پر مشتمل اسپتال بنائیں گے۔

شاہد خان آفریدی نے اسپتال بنانے کے لیے امدادی چیک دیتے ہوئے کہا کہ بلاول آپ بے نظیر بھٹو کے بیٹے ہیں، غریب خواتین کی نظریں آپ پر لگی ہوئی ہیں، پیپلزپارٹی میری جماعت ہے مل کر فلاحی کام کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کراچی آپ کا شہر ہے جس کی حالت بہتر ہے، ٹیکنیکل طریقے سے کراچی کو آگے لے جانے کی کوشش کریں، شہر قائد کے لیے بلاول بھٹو کو ٹیکنیکل ماہرین ٹیم میں شامل کرنا ہوں گے۔

قبل ازیں شاہد آفریدی نے تھر پہنچنے پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ تھر آکر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، تھر کے لوگوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، تھر میں اسپتال کے قیام کے ساتھ ساتھ تعلیم اور کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں