اسلام آباد (17 اگست 2026): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کھویا ہوا پالتو کتا مل گیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بوم بوم کی عرفیت سے دنیا بھر میں مشہور سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پالتو کتے (میکس) کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے اس کی تلاش میں مدد کی اپیل کی تھی۔
تاہم دو روز بعد ہی ان کا پالتو کتا مل گیا، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ٹویٹ میں صارفین کو اپنے لاپتہ پالتو کتے کے مل جانے کی اطلاع دیتے ہوئے دل کا ایموجی بنا کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے اپنی ٹیوٹ میں میکس کی واپسی پر مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میکس مل گیا ہے اور محفوظ ہے۔
Max is found and safe at home! ❤️ Thank you so much to everyone who liked, commented, and shared. We couldn't have done it without this incredible community! 🙏✨#MAX #CommunityPower #thankyou pic.twitter.com/sR47Ic8iPX
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 16, 2026
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے میکس کی گمشدگی کی پوسٹ کو لائیک کیا، کمنٹ کیے اور زیادہ سے زیادہ شیئر کیا، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی مدد کے بغیر میکس کی واپسی ممکن نہیں تھی۔
شاہد آفریدی کا کتا اسلام آباد میں لاپتا ہوگیا
واضح رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم کا پالتو کتا کراچی میں گم ہوگیا تھا اور اس کو تلاش کرنے والے شخص کے لیے ڈھائی لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ایک خاتون نے اس کو تلاش کر کے انعام لیے بغیر وسیم اکرم کو کتا واپس کر دیا تھا۔
وسیم اکرم اور شنیرا کا پالتو کتا لاپتہ، اطلاع دینے والے کو ملے گا لاکھوں کا انعام


