کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے چھوٹی بیٹی عروہ کی پہلی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ ایک سال کی ہوگئی، گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا جس کی تصویریں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
تصاویر میں عروہ آفریدی نے سرخ رنگ کی خوبصوت فراک زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ دوسری تصویر میں شاہد آفریدی عروہ کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔
شاہد آفریدی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے بیٹی کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا، انہوں نے لکھا کہ ’میری سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کو پہلی سالگرہ مبارک ہو، ماشا اللہ آپ نے انتہائی کم عرصے میں ہمارے گھر کو بہت سی خوشیاں دی ہیں۔‘
Happy 1st Birthday to the youngest of my girls, Arwa. MashaAllah you’ve brought our family so much happiness in such a short time. I pray Allah SWT gives you & all our children the best of everything-love you to the moon & back. Shoutout to Bazzel Balloons for the stunning decor pic.twitter.com/tciObe16Ei
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 14, 2021
انہوں ںے اپنے بیٹیوں کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ میری تمام بیٹیوں کو ہر خوشی سے نوازے، آمین۔
واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ نے شاہد آفریدی کو پانچ بیٹیوں سے نوازا ہے، ان کی سب سے چھوٹی بیٹٰ عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئیں۔
شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار ان کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنے بھی جاچکی ہیں۔