پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم ہوگیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ ان کا پالتو کتا میکس کئی دنوں سے بیمار تھا اور اب گم ہوگیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میکس کو خاندان کے ایک فرد کی طرح پالا گیا تھا، جو بچپن میں ایک شدید بیماری سے بھی جانبر ہو چکا تھا۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اگر کسی کو کتا ملے تو اسے محفوظ رکھیں اور تلاش میں مدد کریں، کیونکہ ہر ایک شیئر اہم ہے۔
Max was raised like family and survived severe illness at 30 days old. Our puppy Max is missing. If found, please keep him safe and help bring him home. Every share helps!
📞 +92 333 8198181 pic.twitter.com/xDCbiNT8Gk
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 15, 2026
اس خبر کو نیوز چینل سمیت دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی کوریج دی گئی، اور شاہد آفریدی کی جانب سے رابطہ نمبر بھی فراہم کیا گیا۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا اور سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
بعض صارفین نے میڈیا چینلز کی ترجیحات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملک میں عام انسانوں کے گم ہونے یا دیگر سنگین مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جبکہ بااثر افراد کے پالتو جانوروں کی گمشدگی کو نمایاں کیا جاتا ہے۔
کچھ صارفین نے اس واقعے پر طنز بھی کیا، جبکہ کئی افراد نے شاہد آفریدی کی اس تشویش کو ایک پالتو جانور سے لگاؤ کا معاملہ قرار دیا۔


