جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

شاہد کپور دوران پرفارمنس اسٹیج پر گر گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور دوران پرفارمنس اسٹیج پر گر گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور گووا میں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی 54ویں ایڈٰیشن میں اسٹیج پر لائیو پرفارمنس دے رہے تھے کہ اس دوران اچانک اسٹیج پر ہی گر گئے۔

ویڈیو میں شاہد کپور کو پرجوش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے پھر اچانک ہی وہ گرے اور اٹھ کر دوبارہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا۔

- Advertisement -

شاہد کپور سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس تھے اور ڈانسر کے گروپس کے ساتھ پرفارمنس دے رہے تھے۔

میوزک رکنے کے بعد شاہد کپور اس صورتحال پر مسکرائے اور سامعین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں داد دی۔

شاہد کپور کی پرفارمنس کے دوران موٹر سائیکل پر زبردست انٹری دی اور اپنی فلم کے ہٹ گانے موجا ہی موجا، دھٹنگ ناچ اور شام شاندار پر پرفارم کیا۔

کام کے محاذ پر شاہد کپور اپنی حالیہ او ٹی ٹی کرائم تھرلر سیریز ’فرضی‘ اور ایکشن فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

شاہد کپور کی آنے والی فلم ’دیوا‘ ہے جس میں پوجا ہیگڑے شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں