ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہد کپور ان دنوں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے اٹلی میں موجود ہیں۔
اس موقع پر سوشل ایپ انسٹاگرام پر اپنی روز مرہ کی مصروفیات اور سیر تفریح کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔
اسی حوالے سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی اہلیہ میرا نے شاہد کا مذاق اڑایا اور کیپشن میں لکھا کہ ایک لڑکی جو اپنے جوتوں سے بہت پیار کرتی ہے۔
میرا کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں شاہد کپور خوشگوار موڈ میں اپنے جوتوں کے فیتے باندھتے ہوئے کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
شاہد نے آج صبح میرا راجپوت کے ساتھ اپنی خوبصورت چھٹیوں کی کچھ رومانوی تصاویر شیئر کیں۔ جوڑے کے ساتھ ان کے بچے میشا اور جین بھی موجود ہیں۔