تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

”یقین نہیں تھا کہ اداکار بن پاؤں گا“

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے کیریئر کے آغاز میں یقین نہیں تھا کہ اداکار بن پاؤں گا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار شاہد کپور نے کہا کہ چونکہ میرے والدین بھی اداکار تھے، اس لیے لوگ سمجھتے تھے کہ میرے لیے اداکار بننا آسان ہوگا لیکن ایسا ہرگز نہیں۔

شاہد کپور نے کہا کہ لوگوں کو علم نہیں تھا کہ میں اداکار پنکج کپور کا بیٹا ہوں، میرے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی، والدہ نے اکیلے میری دیکھ بھال کی۔

اداکار نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کو نہیں بتایا کہ میں پنکج کپور کا بیٹا ہوں، اسی وجہ سے مجھے خدشہ تھا کہ لوگ مجھے بطور اداکار قبول نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: شاہد کپور کی فلم سیٹ پر خطرناک حادثہ

شاہد کپور نے کہا کہ جب میری پہلی فلم ریلیز ہوئی تو لوگوں نے میرے بارے میں جاننے کی کوشش کی کہ میں کون ہوں، اگر میری پہلی فلم ناکام ہوتی تو میں آج بالی وڈ کا حصہ نہ ہوتا، لوگوں کی وجہ سے اداکار بنا، لیکن لوگ میری باتوں پر یقین نہیں کریں گے۔

گزشتہ سال ایک انٹرویو میں شاہد کپور نے انکشاف کیا تھا کہ میرے بچے میرے پیشے کے حوالے سے ناواقف ہیں، انہیں نہیں معلوم کہ میں کیا کرتا ہوں تاہم وہ میری کامیابیوں کا جشن ضرور مناتے ہیں۔

شاہد کپور نے کہا تھا کہ جب میں نے ایک بڑا ایوارڈ جیتا تھا تو مجھے ایسا لگا تھا کہ میرے ساتھ اس کی خوشی بانٹنے والا کوئی نہیں ہے، مجھے ہمیشہ اپنی خوشی کسی کے ساتھ بانٹ کر ہی مزا آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -