تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

”میرے والد بیگم سے اچھا کھانا بنانا جانتے ہیں“

ممبئی: شاہد کپور بالی وڈ کے معروف اداکار ہیں۔ وہ اپنی صحت اور خوراک کے حوالے سے بھی کافی نظم و ضبط رکھنے والے اداکار ہیں۔

شاہد کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں والد اور بیوی سے متعلق وہ باتیں بتائی ہیں جو پہلے کبھی نہیں سنی گئیں۔ اداکار نے بیوی سے پیسے کرنے سے قبل اجازت لینے کے حوالے بتایا ہے۔

انٹرویو میں شاہد کپور نے کہا کہ پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شادی سے پہلے بہت پیسے اڑاتے تھا۔

مزید پڑھیں: ”کبیر سنگھ“ نے شاہد کپور کی کونسی بُری عادت چھڑوائی؟

اداکار نے کہا کہ اب شادی ہوگئی ہے، میرے بیوی بچے ہیں، اب پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیسے سے ہم اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں، اگر ہم اپنی صلاحیت پر نکھار پیدا کریں تو پیسے خود آپ کے پاس چل کر آئیں گے، بھارت کے ہر گھر میں پیسے کو لے کر جھگڑا ہوتا ہے۔

والد کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ والد میری بیوی سے زیادہ اچھا کھانا بنانا جانتے ہیں، اس وجہ سے دونوں کے درمیان لڑائی بھی ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -