اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

شاہد کپور اور ترپتی ڈمری کی ’او رومیو‘ کا ٹریلر جاری، فلم کی کہانی کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور ترپتی ڈمری کی فلم ’او رومیو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ فلم’ او رومیو‘ کا ٹریلر جاری  ہوتے ہی فلمی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے، 21 جنوری کو جاری ہونے والے اس ٹریلر میں شاہد کپور گینگسٹر کے کردار جلوہ گر ہیں جو ترپتی ڈمری کی محبت کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔

ساجد ناڈیاڈ والا کے بینر تلے بنی یہ فلم ’’دیوا‘‘  کے بعد شاہد کے کریئر کی سب سے اہم فلم سمجھی جا رہی ہے۔

شاہد، جو گزشتہ سال فلم دیوا  میں پولیس کے کردار کے لیے موجود تھے، اس بار خونخوار گینگسٹر کے روپ میں نظر آ رہے ہیں، جو جتنا خطرناک ہے اتنا ہی پیچیدہ بھی ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ حسین ایک ایسا گینگستر ہے جس کی زندگی کے محور جرم اور عیش و آرام کے گرد گھومتے ہیں پھر وہ رومیو بننے کی راہ پر چل پڑتا ہے لیکن یہ تبدیلی محبت کے لیے نہیں بلکہ کسی بڑے طوفان کی پیش گوئی ہے۔

فلم میں ترپتی ڈمری کا کردار بھی اہم ہے وہ پراسرار لڑکی کے کردار میں ہیں جس کا واحد مقصد اپنے ماضی کا بدلہ لینا ہے۔ اسی مقصد کے لیے وہ حسین کے قریب آتی ہے۔ کہانی میں موڑ تب آتا ہے جب گینگسٹر حسین کو اس سے سچی محبت ہو جاتی ہے، لیکن ترپتی کی آنکھوں میں صرف نفرت اور انتقام کی آگ ہے۔

ٹریلر میں شاہد اور ترپتی کے علاوہ دیشا پٹانی کا گلیمرس انداز، نانا پاٹیکر کا طاقتور کردار اور معروف اداکارہ فریدا جلال کا بدلا ہوا روپ دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے۔

ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن اور وشال بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’او رومیو‘ 13 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں