پشاور : شاہد آفریدی کو اپنے درمیان دیکھ کر پشاور کے عوام دیوانے ہوگئے۔ بوم بوم آفریدی قصہ خوانی بازار پہنچے تو ہزاروں مداحوں نے گھیرلیا۔ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد ان کو بازارسے لے جایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بیٹنگ کے دوران اپنے بلند و بالا چھکوں سے شائقین کو دیوانہ کرنے والے شاہد آفریدی کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور وہ جہاں بھی جاتے ہیں، انہیں دیکھنے کیلئے مداحوں کا ہجوم اکٹھا ہو جاتا ہے۔
ایسا ہی کچھ پشاور میں بھی ہوا جہاں شاہد آفریدی ایک اشتہار کی شوٹنگ کیلئے پہنچے تو لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا، بوم بوم پشاور کے قدیم اور تاریخی قصہ خوانی بازار آئے تو پھنس کررہ گئے، دیکھتے ہی دیکھتے عوام کے سمندر نے آفریدی کی گاڑی گھیرلی۔
تمام راستے بلاک ہوگئے، آفریدی کی گاڑی جیسے ہی بازار میں داخل ہوئی لوگ کام کاج چھوڑ کردیوانہ وار بوم بوم کی گاڑی کے پیچھے دوڑ پڑے۔ انہوں نے جذباتی اندازمیں آفریدی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، مداحوں کا ہجوم اتنا تھا کہ کئی گھنٹے بعد بھی آفریدی باہر نہ نکل سکے۔
Shahid Afridi in Peshawar for a shoot but got cancelled because people got together around his car to get a glimpse of him. pic.twitter.com/nzaTF74A8E
— TEAM AFRIDI (@TEAM_AFRIDI) March 20, 2017
شاہد آفریدی ایک کمرشل کی شوٹنگ کیلئےآئے تھے جونہ ہوسکا اور شوٹنگ ہی کینسل کرنا پڑ گئی جبکہ لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو طلب کرنا پڑا۔ بیچارے مداح موبائل فون لیے سیلفی کاانتظار کرتے ہی رہ گئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


