تازہ ترین

این اے53 ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد : الیکشن ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی کو این اے 53 سے الیکشن لڑنےکی اجازت دے دی اور کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن ٹرییونل کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے این اے53سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم ذاتی حیثیت میں ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے۔

شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی حلف نامہ نا مکمل پر مسترد کئے گئے، آر آو نے سپریم کورٹ کے حلف نامہ کے بارے فیصلے میں غلط فہمی ہوئی اور آر آو نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، آر آو نے فیصلے میں لکھا ہے کہ حلف نامہ مکمل پر نہیں کیا۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں اٹھ دفعہ منتخب ہوا، یہ جو میں نے جواب دیا میں نے سب سے بہتر سمجھا، حلقے میں روڈ وفاق ،صوبائی اور مقامی حکومتیں بناتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا وقار بلند رکھا، کبھی غیر جمہوری قوتوں سے نہیں ملا، حلقے کی بہتری کے لیے کیا کام کیا،میرے اس سے بہتر جواب نہیں تھا، میں نے یہی بہتر جواب سمجھا ہے، امتحان لینے والے نے کیا غلط سمجھا ، عوام کو حق دیں کہ وہ مسترد کریں نہ کہ ریٹرنگ آفیسر کو نہیں۔

عدالت نے این اے 53کے آر او کا فیصلہ کالعد م قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔


مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا


یاد رہے کہ شاہدخاقان عباسی این اے53سے ن لیگ کے امیدوار ہیں اور کاغذات نامزدگی حلف نامہ نامکمل ہونے پر مسترد کئے گئے تھے۔

جس کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -