site
stats
بلوچستان

بلوچستان میں گھر گھر گیس پہنچائیں گے، شاہد خاقان عباسی

ڈیرہ بگٹی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گھر گھر گیس پہنچانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے  گزشتہ 4 سال میں میاں نوازشریف نے موٹر وے کا جال بچھایا، بجلی کے منصوبے شروع کیے اور بھاشا ڈیم کے ذریعے پاکستان میں پانی کی کمی کو دور کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

وہ ڈیرہ بگٹی میں مخلتف منصوبوں کے افتتاح کے موقع علاقہ معززین کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی ضرورت پانی ہے جسے برسوں نظرانداز کیا گیا تاہم اب پانی کے مسائل کوحل کرنے کے لیے ایک الگ وزارت قائم کی گئی ہے.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے 50 بسترکا اسپتال ڈیرہ بگٹی میں قائم کیا جائے گا جب کہ 4 کروڑ کی لاگت سے کالج کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے گا اور 11 کروڑ کی لاگت سےعلاقے میں ایک ریسکیو سینٹربنایا جائےگا.

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو فیصلہ دیا جس سے اتفاق نہیں کرتے لیکن ہم عدلیہ کا احترام اپنی جگہ کرتے رہیں گے اگر فیصلے کے بعد 4 دن میں ملک میں حکومت واپس نہیں آتی اور یہ خلاء قائم رہتا تو اس سے ملک میں انتشار ہوتا ہے جس کا پہلا نشانہ ترقی ہوتی.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج محمد نواز شریف کو یہاں ہونا چاہیے تھا کیوں کہ ان منصوبوں کی بنیاد نواز شریف نے ہی رکھی تھی اوریہ معمولی منصوبے نہیں بلکہ اس پر80 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جب کہ قبل ازیں گزشتہ 2 دور حکومت میں کسی نے ان منصوبے کے لیے پیسے نہیں دیئے تھے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام ڈیرہ بگٹی کے لوگوں کے مقروض ہیں اور یہاں سے نکلنے والی گیس پورا پاکستان استعمال کرتا ہے اور پاکستان کےعوام نے جو آپ کا قرض ادا کرنا تھا وہ ادا کر رہے ہیں، عوام کا گیس اور پانی کامسئلہ مستقل طورپرحل کیاجائےگا.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان کا مستقبل اس کے اپنے ہاتھ میں ہے اور یہ ترقیاتی منصوبے ایک صوبے کا دوسرے صوبے سے محبت کا اظہار ہے وہ وقت دورنہیں جب بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ ہوگا.

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے ذریعے فیصلے ہوتے رہے تو آپ کو ثمرات ملتے رہیں گے جب کہ دوسرے لوگ باتیں زیادہ اورکام کم کرتے ہیں، بلوچستان میں 200 ارب سے زیادہ کے پانی کے منصوبے لگائے جائیں گے.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے منصوبے ہیں جوکاغذی نہیں بلکہ آپ کومکمل ہوتے نظرآئیں گے، بلوچستان کے ہرعلاقے کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پرکام شروع ہوچکا ہے اورجو گمراہی کا شکارہیں وہ سب چھوڑکر صوبے کی ترقی میں حصہ لیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top