The news is by your side.

Advertisement

شاہد خاقان عباسی عبوری نہیں مستقل وزیراعظم ہیں، وسان

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی عبوری نہیں بلکہ مستقل وزیراعظم ہیں، 2018 میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیربرائے صنعت و تجارت نے اپنے نئے خواب دیکھنے کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی عبوری نہیں بلکہ مستقل وزیراعظم ہیں۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ آئندہ عام انتخابات 2018 میں ہوتے نظر نہیں آرہے تاہم اگر الیکشن ہوئے بھی تو سیاسی جماعتوں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف وزیراعظم نہیں بنیں گے بلکہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر رہیں گے، عید سے پہلے ملک میں ایک اور دھمال لگنے والاہے۔

یاد رہے عبوری وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں شاہد خاقان عباسی نے 221 ووٹ لیے اور 45 روز کے لیے ملک کے عبوری وزیراعظم منتخب ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں