اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

شاہد خاقان عباسی کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سےملاقات کی ہے، شاہد خاقان کو حکومت نے بہن کی عیادت کے لیے امریکا جانے کی اجازت دی تھی۔

فیملی ذرائع کے مطابق شاہدخاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی اور بیگم شمیم اختر کےانتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

شاہدخاقان عباسی گزشتہ شب لندن پہنچےتھے وہ حکومت سےخصوصی اجازت لے کربیرون ملک گئے تھے شاہدخاقان عباسی بہن کی عیادت کیلئے امریکا گئے تھے۔

- Advertisement -

شاہد خاقان عباسی کو حکومت نے بہن کی عیادت کے لیے امریکا جانے کی اجازت دی لیکن انہوں نے امریکا سے واپس آتے ہوئے لندن میں رک کر نوازشریف سے ملاقات کی۔

شاہد خاقان عباسی کی بہن امریکا میں بیمار ہیں اور انہیں ایک بار باہر جانے کی اجازت ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں