تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا، شاہد خاقان عباسی

کراچی : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا ، اگر کوئی جماعت اپنےآپ کوختم کرنا چاہتی ہے تو اس کی مدد نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں عوام کو دکھائے کہ 3سال سےہوکیا رہاہے، عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں نہ نیب اورنہ گواہ آتے ہیں ، ایک دو آئے ہیں انہوں نے ہمارے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

سابق وزیر اعظم نے سوال کیا کہ جعلی کیس جو بنائے ہیں اس کا ازالہ کیسے کریں گے، انویسٹی گیشن افسر سے پوچھ گچھ ہوگی کس مقصد کے تحت کیس بنایا تھا احتساب عدالت نے یہ مقدمہ واپس نیب بھیج دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب سے پوچھتا ہوں کہ ان کا ازالہ کیسے ہو گا، یہ کیس سندھ ہائی کورٹ کے ڈبل بینچ کی بھی خلاف ورزی ہے، ہم سب کا وقت ضائع ہوا ، یہ کرپشن کا کیس تھا ہی نہیں مس یوز آف اتھارٹی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے 4لوگ جو کیس میں تھے وہ متاثر ہوئے، ان کی بد نامی ہوئی مالی نقصان ہوا اس کا ازالہ کون کرے گا، نیب کم از کم معافی مانگ لے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر نے کہا کہ ہم عمران خان کی طرح چھپنے والے نہیں ہیں ، ہم نے کبھی ضمانت بھی نہیں مانگی، جب آپ کے ہاتھ صاف ہوں تو آپ گھبراتے نہیں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ملک میں انتشار ہے اس کی وجہ بھی نیب کا ادارہ ہے، نیب کے ادارے کو ختم نہیں کریں گے تو یہ ملک نہیں چلے گا ، ذرا نیب کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیئرمین نیب بلائیں اپنے تفتیشی افسران کو اور پوچھیں کیا حقیقت ہے، جو مقدمہ جس عدالت کے دائرہ کار میں آتا ہے اسی میں چلتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بارہا وزیراعظم سے کہا نیب آرڈیننس میں ایک سطر کی ترمیم چاہئے کہ اسے رپیل کیا جاتا ہے، کسی ڈر اور خوف کی وجہ سے یہ ترمیم کرنے سے قاصر ہیں، جس کے بغیرملک نہیں چل سکتا۔

بجٹ کے حوالے سے سوال پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ بجٹ میں یہی ریلیف ہونا چاہئے مزید بوجھ نہ ڈالا جائے،آج ایک پیسے کا ریلیف دیں گے توکل ایک روپے کا بوجھ ڈالنا پڑے گا۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ کوئی کسی جماعت کوختم نہیں کررہا، اگرکوئی جماعت اپنے آپ کوختم کرنا چاہتی ہے تو اس کی مدد نہیں کرسکتا۔

Comments

- Advertisement -