تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نیب قوانین کو ختم کر دینا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین کو ختم کر دینا چاہیے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین پاکستان عوام کے حقوق اور تنازعات کے حل کے لیے ہے، ملک اس وقت بے مثال بحران کا شکار ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا: ’ریاست کے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جب تک نیب کا قانون موجود ہے پاکستان فعال نہیں ہو سکتا، نیب کے قوانین کو ختم کر دینا چاہیے۔‘

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ احتساب کے لیے اور بھی ادارے موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -