تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

آئندہ انتخابات کب ہوں گے ؟ شاہد خاقان عباسی نے بتادیا

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن اگست 2023 میں یا اس سے پہلے بھی ہوسکتے ہیں تاہم یہ فیصلہ اپوزیشن کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا ، ہم کسی پر الزام نہیں لگائیں گے اور جیلوں میں نہیں ڈالیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم سب نے فیصلہ کرنا ہے، نیب چلائیں یا حکومت، سیاست دانوں پر جو کیس ہیں، وہ چلنے دیں ختم نہ کریں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کرسی بچانے کے لیے ملک کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے، آئینی عہدوں کو آئین کےمطابق کام کرناچاہیے، ایسا نہ ہوکہ ملک کا صدر ایک دن بیمارہو اور دوسرے ٹھیک ہوجائے۔

عارف علوی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صدرصرف وفاقی حکومت کی ہدایت پرعمل کرتاہے، صدر کو آئین کے مطابق اپنی ذمے داری ادا کرنی چاہیے، صدرملک کے بجائے پی ٹی آئی کا صدر بن گیا ہے۔

آئندہ انتخابات کے حوالے سے شاہدخاقان عباسی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کرانے کے لیے 7 ماہ درکارہیں، اگست 2023 میں اور پہلے بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، یہ فیصلہ اپوزیشن کرے گی۔

پی ٹی آئی کے استعفوں پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ استعفے ایک سائیکلواسٹائل میں آئےہیں ان میں ابہام ہیں، استعفےان کا حق ہے،ضمنی انتخاب ہوجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران ایسےفیصلےکریں جن کی وجہ کوئی نہ ہوان کابوجھ عوام پر پڑتا ہے اور ہماری کوشش ہے ایسے فیصلے کریں کہ عوام پر بوجھ کم کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -