The news is by your side.

Advertisement

ہم آئندہ الیکشن پرفارمنس پراور مخالفین تنقید برائے تنقید پر لڑیں گے، شاہد خاقان

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت کے فیصلے پر من وعن عمل کیا لیکن عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اور اب اس سے متعلق تاریخ فیصلہ کرے گی.

وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے وزیراعظم نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام اگلے انتخابات میں کریں گے جو کہ ایک جمہوری طریقہ کار جسے چلتا رہنا چاہیئے.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کے جانے سے فرق پڑا ہے تاہم ان کی رہنمائی میں ہم مسائل پر قابو پالیں گے وہ آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ تعداد پر اعتراض کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیئے کہ کابینہ ممبران کا تعین وزیراعظم خود کرتا ہے یہ وزیراعظم کی صوابدید ہوتی ہے.

وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ خود کار اسلحہ ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جب کہ ٹیکس دائرہ کاربڑھانا میری اولین ترجیح ہے جب کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہمارا منشور ہے.

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان یا مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں تاہم ہر سیاسی جماعت میں ہر قسم کے خیالات رکھنے اور اس کے اظہار کی گنجائش ہوتی ہے.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم آئندہ الیکشن اپنی پر فارمنس کی بنیاد پر لڑیں گے اور مخالفین ہم پر تنقید کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے اور ناکام رہیں گے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں