تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ہم کسی کو نا اہل نہیں دیکھنا چاہتے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو بھی نااہل نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے صرف نواز شریف کو نا اہل کیا گیا، اس کے علاوہ کسی اور کو نا اہل کیا گیا؟ تاہم ہم کسی کو بھی نا اہل نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں نیب کو ختم کیا جائے، سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے کہ نیب نے 23 سالوں میں کیا کیا ہے؟ نیب نے ان سالوں میں لوگوں کی زندگیوں پر کیا اثر ڈالا؟ اگر سیاسی جماعتیں نیب کوختم کرتی ہیں تو الزام لگتا ہے کہ اپنے کیسز ختم کرنے کیلیے کیا ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں سپریم کورٹ کو نیب ختم کرنے کا آرڈر جاری کرنا چاہیے۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں بنتی جس کے باعث یہ سب کچھ ہوتا ہے، ایل این جی جب لینے کا وقت تھا تب لی نہیں جنہوں نے لی انہیں جیلوں میں ڈالا، نیب ہم سے پوچھتا ہے کہ ہم نے مہنگی ایل این جی لی ہمارے بعد جنہوں نے لی ان کا کیا؟

شاہد خاقان عباسی نے واضح الفاظ میں کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اس کے بعد ہی الیکشن ہونگے۔

Comments

- Advertisement -