اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کینسر سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے، شاہد خاقان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نجی شعبوں کے ساتھ شراکت داری سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، کینسر سے بچاؤ کے لیے مخیر حضرات کے زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کینسر کیئر اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کے لیے موجودہ سہولیات ناکافی ہیں ، موذی مرض سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ امید ہے مخیر حضرات کینسر کے علاج میں اپنا حصہ ڈالیں گے کیونکہ اس موذی مرض سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے، تمام افراد کو سہولیات پہنچانے کے لیے حکومتوں کو مزید وسائل درکار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نجی شعبوں کیساتھ شراکت داری سےمسائل پرقابوپایاجاسکتاہے،حکومتوں کی کوشش ہے شہریوں کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، کراچی کا کینسر کیئر اسپتال بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے مگر مخیر حضرات کے تعاون کے بعد اس کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور انتظامیہ کینسر کنٹرول پروگرام کے لیے مزید اقدامات کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، انہوں نے گورنرسندھ محمد زبیر سے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن، سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

گورنرسندھ نے وفاق کے تحت تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، رمضان اور عیدالفطر پر سندھ میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کئےجائیں اور  پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں