وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ایگزون نےشاہدخاقان اورمفتاح اسماعیل کی خرافات مسترد کر دیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان اور مفتاح اسماعیل کے بےبنیاد الزامات پر ایگزون موبل کو خط لکھا تھا جس کاجواب موصول ہوگیا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ ایگزون کےمطابق ایسے الزام سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں ایگزون نےشاہدخاقان اور مفتاح اسماعیل کےخلاف شکایت درج کرائی۔
GOP has rcvd a reply to my letter to ExxonMobil regarding Khaqan & Miftah’s unfounded allegations. ExxonMobil not only denies the rubbish but also registers a complaint over such nonsense, stating that such baseless allegations discourage multinationals from investing in Pakistan https://t.co/PkCLbKCpBZ pic.twitter.com/piamrVSacx
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) August 2, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ایگزون موبل کا جواب وزیراعظم کے دفتر کو بھجوا دیا ہے دفترسےعباسی و مفتاح کے الزامات کی تحقیق کی درخواست کی ہے اپنے آقاؤں کا مال حرام بچانے کیلئے دونوں نےپاکستان کاچہرہ مسخ کیا وقت آگیا ہے کہ ان سے پوچھا جائے۔
وفاقی وزیر نے لکھا کہ نیب کا کہناہے آرایف پی کے مطابق ایف ایس آریوٹرمینل173ہزارکیوبک کا ہونا چاہیے آرایف پی کی خلاف ورزی کرتےہوئے140ہزارکیوبک میٹرسےبھی کم کاٹرمینل لایاگیا، مفتاح نے اپنے بھائی مقصود کو پورٹ قاسم اتھارٹی کارکن اسی لیےبنوایا؟ مفتاح ایس ایس جی سی کےچیئرمین رہے۔
علی زیدی نے مزید لکھا کہ اسٹیٹ بینک نےان کےاکاؤنٹ میں 434ملین کی مشکوک ٹرانزیکشن رجسٹرکیں سمجھ آ رہا ہے کہ دونوں بدعنوان مسخروں نے پاکستان کی ساکھ پر کیوں حملہ کیا سارے حربے شریفوں کو بچانے کیلئے ہی ہیں۔