جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

نظام میں بڑی تبدیلیاں لائے بغیر ملک نہیں چلے گا، شاہد خاقان

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین میں ہائبرڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں اور جب تک بڑے پیمانے پر نظام کی تبدیلی نہیں کریں گے ملک نہیں چلے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی جس راستے سے آئے تھے، موجودہ حکومت بھی ایسے ہی آئی ہے۔ ملکی مسائل کے حل کیلیے قابل لوگوں کو اختیارات دینے ہونگے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئین توڑنے پر کبھی کارروائی نہیں ہوئی، اگر ماضی میں گئے تو پھر 1947 تک جانا ہوگا۔ خاص مقاصد کی تکمیل کیلیے الیکشن سے پہلے سیاسی جماعتیں بنائی جاتی ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے اقتدار کا راستہ اپنا لیا ہے جب کہ ہم عوامی مسائل کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی۔ اگلے ماہ تک ہماری سیاسی جماعت وجود میں آ جائے گی اور پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج بھی عدالت نے پوچھا جرم کیا ہے۔ نیب یہ بھی بتانےسے قاصر ہے کون سے اختیارات سے تجاوز کیا، کئی سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، نیب کے پاس شواہد نہیں۔ اس معاملے پر سابق چیئرمین نیب کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب صرف ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بنا۔ مستقبل میں جھوٹے کیسز سے بچنے کیلیے عدالت ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں