بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

شہلارضا نے اعتراف کیا احساس پروگرام میں 10فیصد سندھ کو زیادہ دیا، علی محمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہیں۔

وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے آسیہ اندرابی سمیت حریت رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پانچ اگست کے دن سینیٹ کا مکمل اجلاس مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہوگا، مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہیں۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان کو آئسولیٹ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن دشمن ناکام رہے۔

وفاقی وزیر نے احساس پروگرام کے حوالے سے کہا کہ احساس پروگرام میں غریب عوام کی مدد اور ریلیف دیا گیا، احساس پروگرام میں سندھ کا حصہ 20 سے 23 فیصد تھا ہم نے 33 فیصد کیا۔

وزیر پارلیمانی امور کا پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہلا رضا نے اعتراف کیا احساس پروگرام میں 10 فیصد سندھ کو زیادہ دیا۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں حکومت کا 13 واں سال چل رہا ہے گورنننس دیکھ لیں، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت 12 سال میں پانی کا مسئلہ حل نہیں کرسکی اور شہلا رضا نے سندھ میں غربت بڑھنے کا اعتراف بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں