تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

منفرد اسٹائل کی وجہ کیا؟ شاہنواز ڈاہانی نے بتادیا

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی نے وکٹیں لینے کے بعد منفرد انداز میں جشن منانے کی وجہ بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں شاہنواز ڈاہانی نے بتایا کہ پی ایس ایل سے جیسے میں نے قومی ٹیم میں قدم رکھا، میں کرکٹ کو انجوائے کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے دماغ میں بس یہی رہتا ہے کہ میں اپنے شہر لاڑکانہ جہاں سے میں نے ٹیپ بال کھیلی، اس کا نام بلند کرو اور اسی اسپرٹ کے ساتھ اپنے کھیل کو آگے لیکر جاؤں۔

یہ بھی پڑھیں: ’دو گیندوں پر دو وکٹیں‘ دھانی کی ویڈیو دیکھیں

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمیشہ مثبت انداز میں کھیلتا ہوں جس کے باعث مجھے کامیابی ملتی ہے، اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

شاہنواز کے جذبات کو سراہتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ شاہنواز ہمیشہ اپنے اسپرٹ، منفرد اسٹائل کو برقرات رکھنا، اور ایسے ہی کرکٹ کھیلنا کہ مجھے انجوائے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی نے دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کرتے ہوئے سنسنی پھیلادی تھی۔

شاہنواز ڈاہانی کے ہاتھوں ایلکس ہیلز اور ڈیوڈ میلان کلین بولڈ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -