The news is by your side.

Advertisement

شاہنواز دھانی کا بنگلادیش کے خلاف ڈیبیو، سرفراز بھی ٹیم میں شامل

ڈھاکا: بنگلادیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

قومی ٹیم میں شاہنوازدھانی، سرفراز، عثمان اور افتخار کو شامل کرلیا گیا۔ فخرزمان، شعیب ملک، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر شعیب ملک تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کو دستیاب نہیں، بیٹے کی طبیعت خراب ہونے پر وہ ڈھاکہ سے دبئی چلے گئے ہیں۔

سیریز ختم ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کل ڈھاکہ سے وطن واپس آئےگا۔

اسپنرعماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں فیملیز کے ہمراہ قیام کریں گے، ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ سیریز ہوگی جس کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل ڈھاکہ سے چٹاگانگ روانہ ہوگا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ چھبیس نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں