بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

شاہراہ فیصل پر اسپیڈ لمٹ 60 سے 80 کلو میٹر کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (06 دسمبر 2025): سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مرکزی سڑک شاہراہ فیصل پر اسپیڈ لمٹ 60 سے 80 کلو میٹر کی جائے۔

شاہراہِ فیصل پر رفتار کی حد بڑھانے سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، یہ قرارداد ایم کیو ایم اراکین اسمبلی انجینئر سید عثمان اور نصیر احمد نے جمع کرائی۔

انجینئر سید عثمان نے بتایا کہ قرارداد میں 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ لمٹ بڑھا کر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، شاہراہ فیصل کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ہے، یہاں اسپیڈ لمٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انھوں نے کہا عوامی سہولت اور ٹریفک روانی کے لیے اسپیڈ لمٹ بڑھانا ضروری ہے، قرارداد میں ٹریفک ماہرین کی مشاورت اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں حال ہی میں چند سڑکوں پر ای چالان کے لیے جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں، اسپیڈ لمٹ پر بھی ای چالان بھیجے جا رہے ہیں، تاہم یہ لمٹ ہر جگہ ایک ہی یعنی 60 رکھی گئی ہے، ایم کیو ایم اراکین کا مؤقف ہے کہ شاہراہ فیصل جیسی مرکزی سڑک پر یہ لمٹ کم ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں