تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شہروز اور سائرہ نے علیحدگی کی تصدیق کردی

کراچی: اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ یوسف نے علیحدگی اختیار کرلی، دونوں نے تعلقات ختم کرنے تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ کے حوالے سے چند ماہ قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں اور ان خبروں کے منظرعام پر آنے کے بعد شہروز نے ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ میرے اور سائرہ کا رشتہ برقرار ہے ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔

تاہم گزشتہ روز شہروز اور سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق کردی، دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ ایک ہی وقت میں ایک جیسا پیغام شیئر کیا، پیغام کے مطابق دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث اپنی شادی کو باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

شہروز اور سائرہ نے لکھا کہ ہمارے لیے یہ مشکل وقت ہے لیکن ہم امید کرےت ہیں کہ ہم دونوں اپنی بیٹی کے لیے بہترین والدین بنیں گے اور وہ اپنی زندگی کو انجوائے کرے اور زندگی میں محبت اور عزت حاصل کرے۔

دونوں نے میڈیا اور عوام سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اور نجی زندگی کا خیال رکھا جائے، شہروز سبزواری اور سائرہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بنددھے تھے دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔

Comments

- Advertisement -