تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شاہ رخ خان نے کامیاب زندگی کے راز بتا دیے

بالی ووڈ کے بادشاہ اور سپر اسٹار رخ خان نے کامیاب زندگی کے راز بتائے ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے شارجہ کے انٹرنیشنل بُک فیسٹیول میں شرکت کی ہے، جہاں انہوں نے ہزاروں شائقین کی موجودگی میں آرٹ اور تخلیق کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ ’معاشرے میں آرٹ اور تخلیق کا کردار کلیدی ہے۔

شاہ رخ خان نے کانفرنس ہال میں شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آرٹ اور تخلیق سے ہم اپنے تمام اختلافات سے اوپر اٹھ سکتے ہیں۔ ہمیں انسانوں کو جوڑنے والی اقدار کی قدرو منزلت کرنا ہوگی۔

شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری زندگی میں کتابوں کی بے حد اہمیت ہے، ہمیں ایسے فیسٹیولز میں شرکت کرنی چاہیے۔

مجھے اس بات سے خوشی ہے کہ یہاں میری ملاقات دانشوروں سے ہوئی اورعوام سے گھل مل کر بات چیت کا موقع ملا۔ شارجہ آنا میرے لیے پھر اعزاز کا باعث بنا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کامیاب زندگی کے راز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ہم کامیاب زندگی کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سچائی، ایمان داری اور خوش مزاجی سے کام لینا ہوگا۔

شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں زندگی میں پیش آنے والی تبدیلیوں اور حالات سے بالاتر ہوکر ہمیں ان تینوں خوبیوں کو اپنانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -