منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

’اہلیہ گوری خان سمجھتی ہیں میں اوور ایکٹنگ کرتا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اہلیہ گوری خان کو میری اداکاری سے زیادہ سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری پسند ہے۔

اداکار شاہ رخ خان کا یہ ویڈیو کلپ ماضی میں پروگرام ’آپ کی عدالت‘ کا ہے جس میں ان سے صحافی رجت شرما نے دلچسپ سوالات پوچھے تھے تاہم اب یہ کلپ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

پروگرام میں موجود ایک مداح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ ‘کیا یہ سچ ہے کہ آپ شوٹنگ کے دوران گوری کو 8 سے 10 بار فون کرتے ہیں تو کیا ہم یہ سمجھیں کہ آپ ان سے ڈرتے ہیں؟

- Advertisement -

اداکار نے جواب دیا کہ ‘ فون کا ڈر سے کیا تعلق ہے جب وہ یاد آتی ہیں تو فون کرلیتا ہوں اگر وہ مجھے ہر 5 منٹ یا 5 گھنٹے بعد یاد آئیں گی تو میں فون کروں گا بھائی میں کسی اور کی بیوی کو تو فون نہیں کرتا ناں ‘۔

شاہ رخ سے سوال کیا گیا کہ ‘ایک جگہ آپ کی بیوی کا بیان پڑھا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں آپ سے زیادہ سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری پسند ہے’۔

شاہ رخ نے مسکراتے ہوئے رجت شرما کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ‘میری بیوی کو سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری زیادہ پسند ہے وہ سمجھتی ہے کہ میں اوور ایکٹنگ کرتا ہوں اور بہت زیادہ ہاتھ پاؤں ہلاتا ہوں’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں