منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ماہرہ کی شادی پر شہریار منور نے جذبات سے بھرپور پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پرڈیوسر اور اداکار شہریار منور نے اپنی فلم ہومن جہان کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے لیے ان کی شادی پر دل کو چھو لینے والا پیغام تحریر کیا ہے۔

شہریار ان چند قریبی لوگوں میں سے ایک تھے جنھوں نے ماہرہ کی شادی میں شرکت کی اور شادی کی تمام تقریبات میں پیش پیش رہے تھے، ان کی جانب سے ہمسفر کی اداکارہ کے لیے شیئر کیا گیا محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی کچھ اندرونی جھلکیاں شیئر کیں جب کہ انھوں نے اپنی منی کے لیے جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا۔ دنوں نے ایک ساتھ فلم کی تھی جس میں ماہرہ کے کردار کا نام منیزہ عرفی نام تھا۔

انھوں نے اپنی اور ماہرہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری منی، ہماری پہلی ملاقات ایک دہائی قبل ہوئی تھی جب آپ نے مجھ سے پوچھا کہ میں کون ہوں اور کیا کاروبار کرتا ہوں آپ کو پہلی ملاقات میں ہی گرویدہ کرنے کا سلیقہ آتا ہے۔‘

انھوں نے مزید گزرے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری دوستی کا سفر خوبصورت سفر رہا ہے، جسے میں کسی اور کے ساتھ طے کرنا نہیں چاہتا تھا۔‘

جیسا کہ آپ ایک نیا سفر شروع کر رہی ہیں، میں آپ کے لیے خوش ہوں اور آپ کے لیے اس خواشہ کا اظہار کرتا ہوں کہ کو کائنات کی تمام محبت اور خوشیاں ملیں۔‘


واضح رہے کہ ماہرہ خان کے شوہر سلیم کریم کاروباری شخصیت اور پاکستان میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کے سی ای او ہیں، اس ماہ کے شروع میں بھوربن میں ایک پروقار تقریب میں دنوں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں