The news is by your side.

Advertisement

شہزاد اکبر نے بلاول بھٹو کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد: مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے دچیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کوچیلنج دیتا ہوں کہ اپنی گزشتہ2نسلوں کاحساب لےآئیں میں اپنی گزشتہ7نسلوں کاحساب لےآتاہوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاور پلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ بلاول کو چیلنج ہےایوان میں تقریر کریں میں نئی پراپرٹی کی تفصیل سامنے لاؤں گا، بلاول کی اسپین میں بھی پراپرٹی ہے،سب کے سامنے آ جائے گا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو کےالزامات کا آج ہی جواب دوں گا، بلاول کوچیلنج بھی دیتاہوں کہ اپنی گزشتہ 2 نسلوں کاحساب لےآئیں میں اپنی گزشتہ7نسلوں کاحساب لےآتاہوں، بلاول بھٹوبیرون ملک پڑھےہیں انہیں پاکستان کےقانون کاعلم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا، مشیر اور معاونین اپنےاثاثےڈیکلیئر کر چکے ہیں اب بلاول بھٹوبتائیں سندھ حکومت کب اپنےاثاثےظاہر کرے گی؟ قانون نہ ہوتےہوئےبھی مشیرومعاونین نے اثاثے ڈیکلیئر کیے، پراپرٹی میری اہلیہ کی ہے جووالدسےان کی بیٹی کوٹرانسفرہوئی ہے، میرےپاس ان کیخلاف اتنی تفصیل ہےآدھےگھنٹےمیں سب بتادوں گا ہماری جتنی بھی پراپرٹی ہےسب کاحساب میرےپاس موجودہے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ بلاول بھٹوکےپاس پراپرٹی کاحساب ہےتوسامنےلائیں، توشہ خانہ کیسزسمیت تمام معاملات سپریم کورٹ سےنیب میں آئے، بادشاہت نہیں آصف زرداری بطورریاست نمائندگی کررہےتھے بیرون ملک سے تحفے ملے توتوشہ خانےمیں جمع کراناضروری ہے جب کہ نوازشریف اشتہاری ہوگئےتوجائیدادبھی ضبط کی جاسکتی ہے، منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہبازبھی مفرورہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں