تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شہباز شریف فیملی 26 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے: شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز  شریف فیملی26ملین ڈالرزکی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،99فیصد اثاثےمنی لانڈرنگ اور ٹی ٹی سے بنائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی داستان پر جواب کے بجائے ن لیگ ایک سال پرانی تصویر لے آئی، اسٹیٹ بینک کے ساتھ ایک ادارےکی رپورٹ سے تفتیش شروع ہوئی، شریف فیملی کو 22 سے زائد فارن ریمیٹنس موصول ہوئیں، اثاثوں کی چھان بین کی گئی، تواس میں بھی مزید ثبوت سامنے آئے.

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی کمائی نہیں ہوئی، ساراپیسہ باہرسے آرہا ہے، 2007-08 سے شروع ہونے والی ٹرانزیکشن 2011 تک ملتی رہتی ہیں، منظور پاپڑ نے 2 ملین ڈالرز سے زائد رقم شہبازشریف کے صاحب زادوں کوبھیجی، منظور پاپڑ والا کو جب انٹرویو کے لیے بلوایا گیا. تو اس کے پاس کرایہ تک نہیں تھا، بہ قول منظور پاپڑ والا کبھی کراچی نہیں گیا، لندن تودورکی بات ہے.

[bs-quote quote=”آنے والےدنوں میں ان کی کرپشن کی مزیدکہانیاں بھی سناؤں گا، چوری کے مال سے بنائی گئی جائیداد اور اثاثے ضبط ہوں گے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شہزاد اکبر”][/bs-quote]

شہزاداکبر  نے کہا کہ واضح کردیں، کیاعلی عمران آپ کا داما ہے؟ 2002 کو 20 ملین ڈالرعلی عمران کی کمپنی میں ٹرانسفرہوئے، علی عمران کی کمپنی کو رقم ارتھ کوئیک فنڈزسے ٹرانسفرہوتی ہے، اس کےعلاوہ 2011 میں بھی ارتھ کوئیک فنڈزسے رقم ٹرانسفرہوئی، ایرامیں ڈائریکڑ نوید اقبال نے کہا کہ 131 ملین کی ادائیگی علی عمران کو کی۔

نویداقبال پنجاب پاورکمپنی میں بھی ڈائریکٹرتھا،خورد برد کا اعتراف کیا، لاہورمیں کمرشل پلازے کی کرائے کی رقم ابھی ان ہی اکاؤنٹس سے کی گئی.

انھوں نے برطانوی اخبار سے خبر متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ اسٹوری شہزاد اکبر نے کرائی ہے، صحافیوں پربھی الزامات لگائے جا رہے ہیں، میں تو خاموش بیٹھا ہوا تھا، البتہ شہبازشریف نے کل کہا کہ وہ میرے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کریں گے، خدارا اپنےدعوے سے مکرنا نہیں، ہر جانے کا دعویٰ لندن میں ضرور کریں، شہبازشریف کی ایک ایک ٹی ٹی کا لندن کی عدالت میں ثبوت دوں گا.

انھوں نے کہا کہ شہبازشریف ایسا دعویٰ نہ کریں، جیسے آصف زرداری سے متعلق کرتے تھے، آصف زراری کو آپ سڑکوں پرکیوں نہیں گھسیٹ رہے، وجہ بتا دیتا ہوں، دراصل یہ لوگ ایک ہی جگہ سے فائدہ اٹھا رہے تھے، گھر خریدے گئے، حتیٰ کہ گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی تک ٹی ٹی سےدی گی.

مزید پڑھیں: شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے،فردوس عاشق اعوان

آنے والےدنوں میں ان کی کرپشن کی مزیدکہانیاں بھی سناؤں گا، چوری کے مال سے بنائی گئی جائیداد اور اثاثے ضبط ہوں گے. حمزہ شہبازکے90 فیصد اثاثے اسی طرح ٹی ٹی سے بنے، شہبازشریف کی اہلیہ کے80 فیصد اثاثے بھی منی لانڈرنگ سے بنے، لوٹا ہوا مال شہبازشریف فیملی سے ریکور کریں گے. صرف پاکستان کےعوام نہیں بیرون ملک سےآنےوالی امدادسےبھی چوری کی گئی، زلزلہ متاثرین کے لئے مختلف ممالک سے فنڈز فراہم کیے گئے تھے. سلیمان شہبازکے99فیصد ٹی ٹی کے پیسوں سے بنائے گئے.

علی عمران کمپنی فراڈ تھی،ایرا کے لئے کوئی کام نہیں کیا، صاف پانی کمپنی میں کرپشن بالکل واضح ہے، علی عمران کی کمپنی کوبھاری رقم زلزلہ زدگان کے فنڈز سے فراہم کی گئی، پاناما کیسزمیں شریف فیملی کے وکیلوں کی صرف فیسوں کامعلوم کرلیں، نویداکرام نےاعتراف جرم کرکےنیب قانون کےتحت پلی بارگین کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -