منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانا کوئی انتقامی کارروائی نہیں، شہزاد اکبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانا کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے اسحاق ڈار مفرور ہیں، ایک سال کارروائی کے بعد گھر حکومت کی زیر نگرانی دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گھر کی نیلامی بھی کروائی گئی، نیلامی کے دوران حکم امتناعی آگیا، عدالت میں مقدمہ چلا کہ یہ گھر اسحاق ڈار کی اہلیہ کا ہے لیکن ثابت نہیں ہوا، اطلاع ملی ہے پھر حکم امتناعی جاری ہوا ہے۔

- Advertisement -

شہزاد اکبر نے کہا کہ ابھی تک عدالت کا کوئی تحریری نوٹس نہیں ملا ہے، اگر عدالت جانا پڑا تو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کاگھرپناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری

انہوں نے کہا کہ ضمانت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بری ہوگیا ہے، مریم جانا چاہتی ہیں کہتی ہیں نواز شریف کا علاج ان کے بغیر نہیں ہوگا، مریم نواز کے لیے کوئی علیحدہ قانون نہیں ہے، پورا خاندان لندن میں بیٹھا ہے۔

معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ اب تک سیاست دانوں سے 130 ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ عمران خان ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے، قیمتیں نیچے لانے کے لیے سبسڈی دیں گے، وزیراعظم کا احساس پروگرام انسانی ہمدردی کے لیے ہے، بے گھر افراد کو سہولیات دینا وزیراعظم کا مشن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں