اسلام آباد: مشیر احتساب شہزاد اکبر نے برطانیہ میں شہباز شریف اور سلیمان کی بریت کی خبر کی تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ٹوئٹس میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور سلیمان شہباز کی بریت کی خبر غلط ہے، ایک چینل نے بریت کی خبریں غلط چلائیں۔
انھوں نے کہا سلیمان شہباز اور خاندان کے خلاف تحقیقات اے آر یو کی درخواست پر نہیں ہو رہی تھیں، مشکوک ٹرانزیکشن پر بینک نے این سی اے کو رپورٹ کیا تھا، اور فنڈز سلیمان کی جانب سے 2019 میں پاکستان سے برطانیہ منتقل کیے گئے تھے۔
مشیر احتساب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ حال ہی میں این سی اے نے فنڈز کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد فنڈز کو عدالت کے ذریعے جاری کرنے کے احکامات ملے۔
The news about alleged ‘acquittal’ of Shabaz Sharif or his son Suleiman Shabaz run by one news channel is incorrect and misreporting.
The investigation by the NCA against Suleiman Shabaz and some of his family members was not initiated at the request of ARU or NAB.1/4— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) September 27, 2021
شہزاد اکبر نے بتایا کہ میں واضح کردوں آرڈر کا مطلب یہ نہیں کہ فنڈز جائز ذرائع سے آئے، برطانوی انتظامیہ نے 2019 کی ٹرانزیکشن کو مشکوک قرار دیا، اور این سی اے نے عدالت سے اثاثے منجمد کرنے کا آرڈر حاصل کیا، کسی کو کلین چٹ نہیں ملی جیسا کہ خبروں میں کہا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیس سے متعلق کوئی سماعت نہیں ہوئی ہے، جس سے کسی کو کلین چلٹ ملی ہو، فنڈز کو این سی اے نے منجمد کرایا ہے اور مزید تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
شہزاد اکبر نے کہا سلیمان شہباز اپنے والد کے ساتھ منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ہیں، ان کے خلاف احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس زیر سماعت ہے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا ایک چینل نے شہباز شریف اور بیٹے سلیمان کی بریت کی خبریں چلائیں، ایسی خبریں چلانا فیک نیوز کے زمرےمیں آتاہے۔