اسلام آباد: مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشیر داخلہ برائے احتساب نے اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی، شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے، عوام سے دعائے صحت کی درخواست ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں شہزاد اکبر نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی۔
I have tested covid positive and have isolated myself at home. Plz follow COVID sops and stay safe.
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) September 18, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 63 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.4 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 117 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
یاد رہے کہ ملک میں اب تک 5 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار 173 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 85 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔