منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

"شیخ رشید اور ہمارے درمیان اختیارات کی کوئی جنگ نہیں "

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے وزیر داخلہ کے ساتھ اختیارات سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شیخ رشید اور ہمارے درمیان اختیارات کی کوئی جنگ نہیں ہے، شیخ رشید وزیر ہیں ان کے پاس اختیارات ہیں ہم مشیر ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ یہ عدالت اپنے فیصلوں میں مشیروں کے اختیارات کا تعین کر چکی ہے، اب اس مین کوئی ابہام نہیں ہے۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو میں شہزاد اکبر نے ڈپٹی چیئرمین سنیٹ سلیم مانڈوی والا کو قابل احترام قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو نیب کا قانون پسند نہیں ہے تو قانون بدل لیں قانون میں ترمیم کی گنجائش ہے۔

گذشتہ روز اپنی نیوز کانفرنس میں شہزاد اکبر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کویاد دہانی کراناچاہتاہوں انکے پاس امانت ہے، سلیم مانڈوی والا کہتے ہیں کہ نیب کو عالمی سطح پر بلیک لسٹ کراؤں گا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ خود بھی سینیٹ اسمبلی کے ووٹ کےذریعے قانون سازی کیلئےآئے، سینیٹ میں ذاتی مفاد پر نہیں بلکہ عوام کیلئےقانون سازی ہوتی ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اپنے دفتر کو اپنے دفاع کیلئے استعمال نہیں کرسکتے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب تحقیقات درست نہیں تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں، نیب کا آرڈر غلط ہوجاتا ہے عدالت میں چیلنج کیا جاتا ہے، سلیم مانڈوی والا اداروں کو دھمکا رہے ہیں یہ پارلیمان کے شایان شان نہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیا بنانا ریپبلک بنانا چاہتے ہیں؟ پی ٹی آئی حکومت اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیگی، بھرپور جواب دینگے، اداروں کو معاملات میں نہ گھسیٹیں یہ ملک کے مفاد میں نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں