شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہزاد نواز نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا ہے۔
اداکار شہزاد نواز اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈاکٹر بہو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنی فٹنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔
جب مدح نے سوال کیا کہ ’آپ دن بہ دن مزید خوبصورت، ہینڈسم اور فٹ ہوتے جارہے ہیں، کیا آپ اپنا ڈائٹ پلان شیئر کرسکتے ہیں؟
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
جواب میں اداکار نے کہا کہ اس سوال کا سادہ سا جواب ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سمجھ جائیں گے، اگر آپ اندر سے پرسکون ہیں اور دوسروں کے لیے اچھی نیت رکھتے ہیں تو آپ فٹ رہیں گے۔
شہزاد نواز نے کہا کہ اگر آپ دوسروں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں، جائیداد پر قبضہ کرتے ہیں یا کسی کا پیسہ کھاتے ہیں تو یہ آپ کے چہرے پر نظر آئے گا۔
اداکار نے مزید کہا کہ اگر آپ اچھی نیت کے ساتھ اچھی زندگی گزارتے ہیں اور عاجزی اختیار کرتے ہیں تو یہ آپ کے چہرے پر جھلکے گا اور آپ فٹ نظر آئیں گے۔


