تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کرونا کی دوسری لہر، شہزاد رائے اپنے اندر چھپا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں‌ مصروف

کراچی: پاکستانی گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے کرونا کی دوسری لہر کے دوران اپنے اندر پوشیدہ ٹیلنٹ تلاش کرنا شروع کردیا۔

کرونا کی دوسری لہر بہت تیزی سے لوگوں کو متاثر کررہی ہے جس کی وجہ سے نئے کیسز اور اموات میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے، یہ معاملہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں ہے۔

طبی ماہرین نے بھی کرونا کی دوسری لہر کو سنگین اور خطرناک قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سختی کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ڈبلیو ایچ او اور ویکسین بنانے والی کمپنیوں کا بھی کہنا ہے کہ ویکسین آنے کے بعد بھی کرونا کو روکنا ممکن نہیں ہوسکے گا اس کا واحد علاج احتیاط ہے لہذا عوام سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کریں۔

کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں کی تعطیلات، تفریحی مقامات کی بندش و دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے کا بڑا انکشاف

شہزاد رائے نے دوسری لہر سے محفوظ رہنے کے لیے خود کو گھر تک محدود کرلیا ہے اور وہ میوزک کا ایک اور ساز ’ڈرم‘ بجانا سیکھ رہے ہیں۔

گلوکار نے اپنی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی اور لکھا کہ ’کرونا کی دوسری لہر میں نیا ٹیلنٹ تلاش کررہا ہوں‘۔ شہزاد رائے نے اس ٹویٹ کے ساتھ ’ماسک پہنیں‘ اور ’محفوظ رہیں‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا لاک ڈاؤن، علی ظفر، سجاد علی اور شہزاد رائے کا منفرد انداز

واضح رہے کہ شہزاد رائے نے تیس جولائی کو انکشاف کیا تھا کہ وہ اور اہل خانہ کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -