تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‘ چوروں نے اپنے بیٹوں کو وزیراعلیٰ، وزیر خارجہ اور وزیر مواصلات بنوا دیا ‘

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ، دوسرے نے وزیر خارجہ اور تیسرے نے وزیر مواصلات بنوا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ، دوسرے نے وزیر خارجہ اور تیسرے نے وزیر مواصلات بنوا دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان قیادت کرتے ہوئے انقلاب لے آئے ہیں، بے ایمانو دیکھ لو آج عمران خان پوری قوم کی جان اور سارے پاکستان کی آواز ہے، آج تک راولپنڈی میں اس قسم کا جلسہ نہیں دیکھا جو آج دیکھ رہا ہوں، سب کو کہتا ہوں کہ میں بھی عمران خان کے ساتھ ہوں، دوستوں کو السلام وعلیکم کو کہہ دیا ہے اور کہا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں پٹرول، ڈیزل، گیس، بجلی سب مہنگی کردی گئی، امپورٹڈ حکومت کو کہتا ہوں جولائی بڑا اہم مہینہ ہے، 17 جولائی کو ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو جیت دلا کر امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے تمام مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ جلدی الیکشن کا اعلان کیا جائے کیونکہ یہ لوگ ملک نہیں چلا سکتے۔

اس موقع پر شیخ رشید نے احتجاجی جلسے کے شرکا سے حکومت اور مہنگائی کے خلاف پرجوش نعرے بھی لگوائے۔

Comments

- Advertisement -