تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

"ملک کی بدنامی کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان "

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے ملک کو بدنام کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر زور دینا ہے، جو ملکی بدنامی کا باعث بن رہےہیں انکےخلاف سختی سےہاتھ ڈالاجائے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی احتجاج کی تاریخ بدلے، پی ڈی ایم سےدرخواست ہے کہ 23 کےبجائے30مارچ کو آئیں، 23مارچ سے قبل جی ٹی روڈپر موومنٹ شروع ہوجاتی ہے، تمام ہیڈکوارٹرز جی ٹی روڈپر واقع ہیں، یہ راستے4 دن پہلےہی بندہوجاتےہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے، اور اگر وہ پاکستان آنا چاہتےہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے، وہ پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کریں تو ہم کاغذات ان کے گھر تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔

ملک میں ڈالرز کے مصنوعی بحران پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو کہہ دیا کہ بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کریں، میں نےایف آئی اےسےکہا کہ ڈینٹل،پینٹرپرہاتھ نہ ڈالیں، ساتھ ہی آج ڈی جی ایف آئی اے کوہدایت کی یہ نہ سنوں کہ 100یا1000ڈالرپکڑےگئے۔

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے، اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، جس کے لئے اجلاس ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، نئےڈی جی آئی ایس آئی زبردست صلاحیتوں کےمالک ہیں، فوج میں پوسٹنگ ہوتی ہیں جو جہاں جاتاہے زبردست کام کرتاہے۔

Comments

- Advertisement -