تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

13 جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے اس ملک میں دہشتگردی کو گلی ڈنڈے کا کھیل بنا دیا گیا ہے 13 جماعتیں مل کر عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص ہو یا ادارہ وہ پاکستان سے بڑا نہیں ہے۔ عدلیہ بھی محسوس کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے، انہیں ووٹ کا حق ملنے سے آئندہ الیکشن کا نتیجہ اہم ہو گا۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، مسلم لیگ ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہے، اسی سال الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا میں لندن گیا ہی نہیں صرف دبئی گیا تھا، جن جگہوں پر سیلاب نہیں آیا وہاں شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -