تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سو دنوں میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی، وزیر داخلہ کا دعویٰ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے تین ماہ کے دوران وزارت خارجہ میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کے معاشی اور سیاسی حالات سدھار کر عمران خان قوم کو آگے لےکر جائے گا، وزیراعظم ملک کی معیشت کو بھی بہتر کرے گا،23 دسمبر کو وزیراعظم پولیس لائنز میں تقریب میں شرکت کرینگے، ستر سال میں پہلی بار وزیراعظم پولیس لائنز میں تشریف لائیں گے، تئیس دسمبر کو وزیر اعظم فنڈ دیں گے تو مزید ناکےبھی ختم کر دیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیر اعظم پانچ سال پورے کریں گے، جس کا دل چاہتا ہے آجائے لانگ مارچ کرے ، استقبال کو تیار ہیں، جنہوں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دیں اور اپنا شوق پورا کریں۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ سو دنوں میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی، ابھی دس ملکوں میں شناختی اور پاسپورٹ کا انتظام ہے، تھوڑے عرصے کے دوران ساری دنیا میں وزارت خارجہ سے مل کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھجوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  مفت شناختی کارڈ، شیخ رشید نے وزیرداخلہ بنتے ہی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ امیگریشن، نادرا ،ایف آئی اے سمیت تمام ادارے قوم کی خدمت کے لیے ہوں گے، اسلام آباد میں تمام چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے جب کہ پہلا مفت ہوگا، تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفاتر کھولے جائیں گے، جو تحصیلیں رہ گئی ہیں وہاں ہر ہفتے ایک دفتر کھولیں گے۔

Comments

- Advertisement -