The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کے خلاف سازش ہوئی، تومیں سیسہ پلائی دیوار بن جاؤں گا: شیخ رشید

راول پنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش ہوئی، تومیں سیسہ پلائی دیوار بن جاؤں گا.

میرا اصل کام 25 جولائی کے بعد شروع ہو گا، عمران خان کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کروں گا

شیخ رشید

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. شیخ‌ رشید کا کہنا ہے تھا کہ عمران خان کوکامیاب بناناہے اورقلم دوات کوبھی ووٹ ڈالنا ہے.

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ لوگوں نے اپنے خاندان کے لیے کرپشن کی، میری کوئی اولادنہیں جس کے لئے مال بناؤں.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کی اورکرتارہوں گا، میرا اصل کام 25 جولائی کے بعد شروع ہو گا، عمران خان کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کروں گا.

یاد رہے کہ آج شیخ رشید نے ایون فیلڈ کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے، فیصلے کی گھڑی آگئی، نوازشریف نے جتنے بھی ڈنکے بجائے ان میں ناکام رہے.


نوازشریف کی کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے، شیخ رشید


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں