The news is by your side.

Advertisement

الیکشن سبو تاژ کرنے کے لیےغیرملکی طاقتیں سر گرم ہیں، شیخ رشید

مجھ پر بھی خود کش حملے ہوچکے ہیں، ساری زندگی خطرے میں رہا ہوں

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن سبو تاژ کرنے کے لیے غیر ملکی طاقتیں سر گرم ہیں، حالیہ دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ مستونگ کا واقعہ بہت افسوس ناک ہے، مجھ پر بھی خود کش حملے ہوچکے ہیں، ساری زندگی خطرے میں رہا ہوں۔

شیخ رشید احمد نے کہا ’الیکشن کو قبل از وقت متنازعہ بنانے کے لیے سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں، انتخابات میں اصل مقابلہ عمران خان اور ن لیگ کے درمیان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست تنزلی کا شکار ہے، اس سے کل لاہور میں ہوا نکل گئی، پیپلز پارٹی کو بھی پنجاب میں خواہش کے مطابق سپورٹ نہیں مل رہی۔

بھارت پڑوسی ملک کو استعمال کر کے دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہا ہے، نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان


شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر لاہور میں صرف چند ہزار لوگ نکلے، ایک لاکھ کی تعداد بھی ہوتی تو انھیں کوئی نہیں روک سکتا تھا، مفاد اور حاضری لگانے کے لیے نکلنے والوں کا حال کل جیسا ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا ’ن لیگ انتخابات میں ہارنے پر دھاندلی کا رونا روئے گی، نواز شریف کی واپسی ٹارزن کی واپسی نہیں تھی، شریف خاندان اب جہاں جائے گا، برا بھلا کہنے والوں کا سامنا کرے گا۔


 خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں