اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تین ماہ میں بیس نئی ٹرینیں ٹریک پر چلائیں گے، ستر سال سے زائد عمر کے مسافر کو مفت سفر کی سہولت دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید احمد نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے70سال سے زائد عمر کے مسافر کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
اوتھل ایکسپریس کراچی تا پشاور چلائی جائے گی، پشاور سے کراچی تک کا کرایہ 1350روپے ہوگا، وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ گوادر ریلوے اسٹیشن365ایکڑ زمین حاصل کرلی گئی ہے، 3ماہ میں مزید بیس نئی ٹرینیں ٹریک پر چلائیں گے۔
ماضی میں ریلوے کو بری طرح لوٹا گیا، اس کے علاوہ آئندہ ماہ 2 نئی وی آئی پی ٹرینیں اور رواں برس 20 اور نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں : اتنے قرضے نہ ہوتے، تو حج کی سہولت مفت دیتے: وزیر اعظم عمران خان
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں محکمہ ریلوے سے10ارب روپے کا منافع کما کر دکھائیں گے، موجودہ دور حکومت میں ریلوے کی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔