The news is by your side.

Advertisement

‏’مروں گا تو آپ کو پتہ لگےگا کشمیر کیلئے میری کیا قربانی ہے‘‏

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں میں مروں گا تو آپ کو پتہ لگےگا کشمیر کیلئے ‏میری کیا قربانی ہے۔

راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں آپ تحریک ‏انصاف کو کامیاب کریں گے آج سے آزادکشمیرکی سیاست میں بھی حصہ لینےکا اعلان کرتاہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے مقبوضہ کشمیر میں سیاست کی تھی عمران خان کےامیدوار کی ‏حمایت میں پنڈی کی جائیداد نیلام کردوں گا آج پاکستان میں کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کو اڈے نہیں دے گا پوری قوم عمران خان کےفیصلے کاخیرمقدم ‏کرتی ہے پاکستان کا وزیرداخلہ وانا سے لیکر تمام بارڈروں پر گیا دہشتگرداس طرف نہ آسکے تمام ‏بارڈروں کوسیل کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے فخرہےکہ عمران خان میری بات سنتا ہے عمران خان کے ساتھ آزاد ‏کشمیر جارہا ہوں عمران خان نے مجھے سب سے اہم وزارت دی ہے عمران خان نے کہا کشمیر کو ‏واپس 5 اگست والی پوزیشن پرلانا ہو گا الیکشن سے پہلے کشمیری بچوں کو روزگار دلائیں گے ‏کشمیریوں کے ماتھے سے ووٹ بیچنےکا لیبل ختم کیا مجھ سےعہد کریں کشمیر میں بلے کےنشان ‏پر ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھاگیا کیونکہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے دہشتگردی ‏کیخلاف جانوں کی قربانی دیکرپھربھی کھڑےہیں پاکستان کی فوج ایک عظیم فوج ہے ہم ختم ‏نبوتؐ سپاہی ہیں ختم نبوتؐ پر ہماری جان قربان ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں