تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

"لیڈر کال دیتا ہےگلی محلے میں دعوت نامےنہیں بانٹتا”

اسلام آباد: وزیر داخلہ کا منصب سنبھالنے کے بعد شیخ رشید سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپوزیشن کو خبردار بھی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگالے نتیجہ صفربٹا صفر ہی نکلےگا، آرپار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبےگی، لیڈر کال دیتا ہےگلی محلےمیں دو مہینوں سےدعوت نامےنہیں بانٹا پھرتا۔

شیخ رشید کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ لوگوں کو خطرناک وائرس کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی، اس کے باوجود اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے جس کا نتیجہ کل مایوسی اور نا کامی کی صورت میں نکلے گا بلآخر انشاءاللہ عمران خان ہی سرخرو ہوگا۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ریلوے میرے دل کے قریب رہی ہے، ڈھائی سال ریلوے کی ترقی کیلئے کام لیا، کچھ غلط کیا تو ذمہ داری لیتا ہوں، انشااللہ پاکستان ریلوے ترقی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کچھ اور ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں جو بتا نہیں سکتا، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے ساتھ مجھے کچھ اور ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں جو شیئر نہیں کرسکتا، مینار پاکستان پر پی ڈی ایم مزید پستی کا شکار ہوجائے گی، انہوں نے اپنے بچوں کو لندن میں بم پروف گھروں میں رکھا ہے، یہ لوگ غریب کے بچے کو کہتے ہیں ہم پر قربان ہوجاؤ، یہ سوداگر ہیں ملکی سیاست میں اتوار بازار لگانے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -