لاہور کے شیخ زاید اسپتال میں کروڑوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹرفنانس تجمل ستار سمیت متعدد ملازمین مبینہ بےضابطگیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق پرائیویٹ پریکٹس شیئر کے کروڑوں روپے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے غائب ہو گئے یہ رقوم جن اکاؤنٹس میں بھجوائی گئیں ان کی سرکاری دستاویزات سےتصدیق نہ ہو سکی۔
اسپتال انتظامیہ نے تجمل ستار سمیت ملوث ملازمین کیخلاف انٹرنل انکوائری شروع کر دی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے رابطہ کرنے پر ایف آئی اے بھی مالی بےضابطگیوں کیخلاف متحرک ہو گئی۔
انتظامیہ تاحال ڈائریکٹر فنانس تجمل ستار کو بچانے کیلئے سرگرم ہے اور انکوائری کے باوجود تجمل ستار بدستور عہدے پر برقرار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو ارسال خط میں بھی تجمل ستار کا نام شامل نہیں ہے جب کہ انٹرنل انکوائری رپورٹ میں تجمل ستار کیخلاف واضح ثبوت موجود ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


