تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو وارننگ دے ڈالی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس اندر کی خبر ہے تمہیں کچھ نہیں ملنےجارہا، جو سوچ رہے اقتدار انکی جھولی میں آئے گا ایسا نہیں ہو گا، عمران خان آئےگا اور چھاجائےگا،تم دیکھتےرہ جاؤ گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملک میں عمران خان کےہاتھوں انقلاب آئے اور ضمیر فروشوں کا خاتمہ ہو، ان لوگوں کی چوریوں کی وجہ سے عمران خان کے ہاتھ بندھ گئے جس کے باعث ہمارے دور میں غریب عوام کو جو سہولت ملنی چاہیےتھی وہ نہیں ملی۔

اپوزیشن کو گینگز آف تھری کا نام دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قذافی اور صدام کا مال تک نہیں چھوڑا ان کا معیار اتنا گرچکا ہےکہ دبئی سے لوگ بلارہے ہیں۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام کریم کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کیاکوئی ایسا قانون ہےکہ دبئی میں بیٹھ کر کوئی ضمانت لے، میں نے نہیں سنا کہ دبئی میں بیٹھ کر کسی کی حفاظتی ضمانت ہوئی ہو۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ واضح کردوں کوئی کہیں نہیں جا رہا، پاکستان کاتقاضا ہےکہ حکومت ٹائم پورا کرے، اسٹیبلشمنٹ پاکستان کیساتھ ہے، آرمی چیف وقت پورا کرینگے،جب وقت آئیگا تو فیصلہ ہوگا۔

نیوز کانفرنس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو اللہ بچائےگا، اگر عمران خان عدم اعتما دمیں نہ بچاتو اللہ اس کو اور عزت دینےجارہاہے، اقتدار کے بھوکے ایک ہفتے کا وقت یاد رکھیں، اللہ مجھے زندہ رکھے وزارتیں آتی جاتی رہتی ہیں۔

اپنی نیوز بریفنگ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے پاس اندر کی خبر ہے کہ اپوزیشن کو کچھ نہیں ملنے والا، جو یہ سوچ رہے اقتدار انکی جھولی میں آئے گا ایسا نہیں ہو گا۔

انہوں نے جے یو آئی کو مخاطب کیا کہ اگر آپ کا مقصد انتشار کرنا یا ہنگامہ آرائی کرنا ہے یا مقصد عمران خان کے کارکنوں کا راستہ روکنا ہے کہ تو ہم چوبیس گھنٹے یہاں بیٹھے ہیں، ہم نے 28 مارچ کو ن لیگ کو بھی جلسے کی اجازت دی ہے، جے یو آئی والے اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں انہیں بھی شوکاز نوٹس دے رہے ہیں، تمام جماعتوں کو جلسے کی اجازت ہے لیکن اگر کسی نے دھرنا دیا تو اسے کچل کر رکھ دوں گا۔

Comments

- Advertisement -